تلنگانہ میں کوویڈ 19کے293نئے معاملات درج کئے گئے

0
84

حیدرآباد: تلنگانہ میں کوویڈ 19کے293نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,87,108 ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1546ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 2 اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 535افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,79,991 ہوگئی ہے۔ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 5,571ہے جن میں 3418مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 26,590کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم658نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 69.51 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 72نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here