رہتاس میں باپ نے بیٹے کا کیا قتل- In Rahtas, the father killed his son

0
76

ڈہری آن سون :  بہا رمیں رہتاس ضلع کے ڈہری مفصل تھانہ علاقہ میں ایک شخص نے اپنے جرائم پیشہ بیٹے کا قتل کر دیا ۔
پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایاکہ گروٹ بیگہہ گاﺅں باشندہ نشے میں دھت جرائم پیشہ بیٹا چندن سنگھ (22) منگل کی رات اپنے والد للن مہتو کے قتل کی نیت سے گلے پر چاقو سے حملہ کرنا چاہا ۔ وہ ساری جائیداد اپنے نام رجسٹری کرنے کیلئے والد کو دھمکا رہا تھا۔ اسی جھگڑے کے دوران والد للن مہتو نے لاٹھی سے بیٹے کے سر پر حملہ کردیا ، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ اس کے بعد دیر رات والد نے بیٹے کی لاش کو اٹھایا اور گاﺅں سے دو کیلومیٹر دور نہر میں پھینک دیا ۔ لاش پھینکنے کے بعد والد نے خود تھانے میں پہنچ کر خود سپردگی کردی۔
ذرائع نے بتایاکہ ملزم والد کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔ لاش کی تلاش کی جارہی ہے ۔ اس کی مجرمانہ سرگرمیوں کا بھی پتہ لگایاجارہاہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here