ہریانہ میں 8 سے 12 ویں درجے کے طلبہ کو مفت 8.20 ٹیبلیٹ دیے جائیں گے

0
152

چنڈی گڑھ:  ہریانہ حکومت نے آئندہ تعلیمی سیشن کے آغاز سے قبل ریاستی اسکولوں کے 8ویں، 12ویں تک کے تمام طلبہ میں مفت ٹیبلیٹ (ٹیب) تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹر کی صدارت میں یہاں منعقد ٹیب تقسیم سے متعلق محکمہ تعلیم کی میٹنگ میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ ٹیب تعلیمی مواد سے لیس ہوں گے۔ ان سے طلبہ کے سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور وہ کلاس میں، باہر یا گھر پر بھی آن لائن پڑھائی کر سکیں گے۔
ان ٹیب میں ’اَوسر ایپ آن لائن مواد‘ پی ڈی ایف کتابیں، کیو آر کوڈڈ این سی آر ٹی مواد، ایجوکیٹ ویڈیو، دیکشا آن لائن مواد، اساتذہ کی جانب سے تیار کیے گئے یو ٹیوب ویڈیو، اساتذہ کی جانب سے تیار کیے گئے سوال بینک اور قومی اہلییتی داخلہ ٹیسٹ (نیٹ)، مشترکہ داخلہ امتحان (جے ای ای)، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ای ڈی اے) اور قومی اساتذہ امتحان، (این ٹی ای) جیسے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری سے متعلق مواد شامل ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here