Saturday, May 4, 2024
spot_img
HomeMarquee'میں یہ پرفارمنس اپنے بیٹے کے نام کررہا ہوں'

‘میں یہ پرفارمنس اپنے بیٹے کے نام کررہا ہوں’

پاکستان کے کامیاب گلوکار عاطف اسلم نے آخری مرتبہ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 8 میں پرفارم کیا تھا جو 2015 میں سامنے آیا تھا، اس کے بعد اب عاطف سیزن 12 میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

سیزن 8 میں عاطف اسلم نے تاجدار حرم قوالی پڑھی تھی، جو اس سیزن کی سب سے کامیاب پرفارمنس ثابت ہوئی۔

اس کی ویڈیو کو یوٹیوب پر اب تک 26 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

جب رواں سال کوک اسٹوڈیو نے اعلان کیا کہ عاطف اسلم 12ویں سیزن کا حصہ بھی بن چکے ہیں تو مداح یہ جاننے کے لیے بےتاب ہوگئے کہ عاطف اس سیزن میں کون سا گانا گانے جارہے ہیں۔

اب کوک اسٹوڈیو نے ایک ویڈیو ریلیز کردی جس میں گلوکار نے خود اعلان کیا کہ وہ اس سال کے سیزن میں ‘وہی خدا ہے’ حمد پڑھ رہے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو کے اکاؤنٹ پر عاطف اسلم کی پرفارمنس سے قبل بنائی گئی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں عاطف اسلم نے حمد پڑھنے کے حوالے سے بات بھی کی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular