آئی آئی ٹی کھڑگپور نے پانی کو صاف کرنے کی تکنیک تیار کی- IIT Kharagpur developed water purification techniques

0
66

نئی دہلی:  انڈین اسنٹی ٹیوٹ آف ٹیکنولوجی(آئی آئی ٹی) کھڑگپور واقع ٹیکنیکل ایکسیلینس سینٹر پانی کی صاف صفائی پر توجہ مرکوز کررہا ہے اور اس نے ملک کی کئی ریاستوں میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور سیلاب کے پانی کے نظام کی سمت میں اچھا کام کیا ہے۔
سرکاری اطلاع کے مطابق آئی آئی ٹی کھڑگپور میں واقع پانی کی صفائی ٹیکنیکل ایکسیلینس سینٹر (سی ٹی ای ڈبلیو پی) نے ایک ماہر،کم لاگت والی نینو فلٹریشن پر مبنی تکنیک تیار کی ہے جس نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں تین الگ الگ مقامات پر 25 ہزار لوگوں کی صاف پینے کے پانی تک پہنچ کو یقینی بنایا ہے۔ یہ پانی بھاری دھات سے پاک ہے جو صحت کےلئے کافی خطرناک مانے جاتے ہیں۔
میمبرین سیپریشن لیبوریٹریز ،سی ایس آئی آر – انڈین کیمیکل ٹیکنولوجی انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی سی ٹی) نے سائنس اور ٹیکنولوجی محکمے (ڈی ایس ٹی) پانی کی ٹیکنولوجی کی پہل (ڈبلیو ٹی آئی) کے تعاون سے زیادہ سے زیادہ کامپیکٹ ورٹیکل ماڈیولر نینو فلٹریشن میمبرین سسٹم کا پروٹوٹائپ تیارکیا ہے جو زیر زمین پانی میں موجود بھاری دھات کو ہٹانے کا کام کرتا ہے۔اس کی صلاحیت ایک گھنٹہ میں 100 سے 300 لیٹر پانی کو صاف کرنے کی ہے اور یہ ٹیکنولوجی ہائڈروفیلائزڈ پالیامائڈ میمبرین سسٹم پر مبنی ہے جو زیر زمین پانی میں موجود بھاری دھات جیسے آئرن کو ہٹانے میں کافی مددگار ہے۔ اس میں پمپ ہوتے ہیں جو پانی کو پہلے پریفلٹر اسمبلی میں طاقت کے دم پر بھیجتے ہیں جہاں اس میں موجود ٹھوس مواد،رنگ اور بو کو ہٹایا جاتا ہے اور اس کے بعد اسے اسپائرل ونڈ میمبرین ماڈیول سے گزارا جاتا ہے جہاں بھاری دھات کو ہٹایا جاتا ہے ۔اس عمل میں آئرن ،آرسینک اور پارنی کی زیادہ سختی کو ختم کیا جاتا ہے اور آخر میں پرا بینگنی روشنی کی مدد سے ٹینک یا پائپ لائنوں میں موجود بیماریاں پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کیا جاتا ہے۔
آسام کے شمالی گوہاٹی کے ایک پرائمری اسکول میں بچے ایسا پانی پیتے تھے جس میں زیادہ سے زیادہ آئرن اور سی اوڈی پایا گیا تھا اور اس سے بدبو بھی آتی تھی لیکن اب آئی آئی ٹی گوہاٹی نے اسکول میں پانی پیوری فائر پلانٹ (300 لیٹر فی گھنٹہ ) کو قائم کیا ہے اور لاٹھی باگیچھا پرایمری اسکول کے بچوں کو پانی کے پہلے مسئلےسے آزادی دلائی ہے۔اس پلانٹ کو ڈی ایس ٹی کے تعاون سے کمییکل فری الیکٹروکوئگلیولیشن تکنیک کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے اور یہ پانی میں موجود آئرن اور آرسینک کی مقدار کم کرنے،اس میں کل مکسڈ سالوینٹ،کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (سی او ڈی) حاتیاتی آکسیجن ڈیمانڈ (بی او ڈی) کو بی آئی ایس کی معینہ حد سے نیچے لانے کے قابل ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here