میں کسی کے کہنے پر مستعفی نہیں ہوا ہوں: بلونت سنگھ منکوٹیہ- I have not resigned at the behest of anyone: Balwant Singh Mankotia

0
199

I have not resigned at the behest of anyone: Balwant Singh Mankotia

جموں:  سابق رکن اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیہ نے کہا ہے کہ میں نے کسی بھی پارٹی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیا ہے بلکہ میری چاہت ہے کہ کوئی نیا بندہ آکر جموں و کشمیر نینشل پنتھرس پارٹی کو اچھی طرح چلائے۔
بتادیں کہ منکوٹیہ چند روز قبل جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کی صدارت و بنیادی رکنیت سے اچانک مستعفی ہوئے۔ وہ مذکورہ پارٹی کی ٹکٹ پر دو بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔
نے ایک مقامی نیوز پورٹل کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’میں چاہتا ہوں کہ کوئی نیا بندہ آئے اور پارٹی کو اچھی طرح چلائے میری خواہش ہے کہ یہ پارٹی پھلے پھولے۔ لیکن جو یہ باتیں ہو رہی ہیں، میں نے کسی بھی پارٹی کے کہنے پر یا کسی لالچ میں آکر استعفیٰ نہیں دیا ہے‘۔
ان کا دعویٰ تھا: ’مجھے سال 2014 میں کرسی کا لالچ دیا گیا تھا میں نے اس وقت نہیں مانا تو آج کیونکر لالچ میں آسکتا ہوں‘۔
مسٹر منکوٹیہ نے کہا کہ ہمیں پارٹی میں رہ کر دور دور تک کہیں کوئی روشنی کی کرن نظر نہیں آ رہی ہے۔
اپنی الگ پارٹی بنانے یا کسی دوسری پارٹی میں شامل ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ’میرے پاس سارے اوپشنز کھلے ہیں اور ان تمام اوپشنز پر بات چیت ہو رہی ہے‘۔
موصوف نے کہا کہ میں کسی بھی پارٹی میں شامل ہوسکتا ہوں اور اپنی الگ پارٹی بنانے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے لوگوں کی بہتر سے بہتر خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here