چور نے چوری کے لیے گھر کے تمام افراد کو اسپتال کیسے بھیجا؟

0
132

اسرائیلی پولیس نے ایک ایسا مشتبہ چور گرفتار کر لیا، جس نے چوری کے لیے بڑا منفرد طریقہ استعمال کیا مگر پھر بھی پکڑا گیا۔ ملزم نے چوری سے پہلے متعلقہ گھرانے کے تمام افراد کو کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے ہسپتال بھجوا دیا تھا۔


تل ابیب سے منگل نو فروری کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس جرم کا ارتکاب وسطی اسرائیل کے ایک چھوٹے سے شہر میں کیا گیا۔ پولیس نے مشتبہ چور کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے، جس کی عمر 36 برس بتائی گئی ہے۔

اس ملزم نے ایک گھر میں فون کر کے کہا تھا کہ اس خاندان کے افراد کا مبینہ طور پر کورونا وائرس کے ایک ایسے مریض سے رابطہ ہوا تھا، جس کے بارے میں انہیں علم نہیں تھا کہ تب وہ اس وائرس سے متاثرہ تھا، ”اس لیے محکمہ صحت کے ایک اہلکار کے طور پر اور مروجہ سرکاری ضابطوں کے مطابق میرا یہ فرض ہے کہ آپ کو بتا دوں کہ آپ سب کو فوراﹰ اپنے کورونا ٹیسٹ کروانا چاہییں۔‘‘

اس فون کال کے کچھ ہی دیر بعد جب متعلقہ خاندان کے افراد ایک قریبی شہر میں اپنے کورونا ٹیسٹ کروانے چلے گئے تو ملزم نے اس خاندان کی رہائش گاہ میں نقب لگائی اور وہاں سے نقد رقوم، زیورات اور کئی دیگر قیمتی اشیاء چرانے میں کامیاب ہو گیا۔

کورونا ویکسین کی دستیابی عام ہونے تک یہ بات طے ہے کہ پہلے کی طرح سفر نہیں کیا جاسکے گا۔ لیکن گرمیوں کی تعطیلات کے لیے اسپین اور یونان جیسے مقبول ترین یورپی سیاحتی مقامات کی پہلے سے بکنگ جاری ہیں۔ اس کی ایک وجہ ٹریول آپریٹرز کی جانب سے سفری پابندیاں جاری ہونے کی صورت میں لوگوں کو مفت میں بکنگ منسوخ کرنے کی سہولت دینا ہے۔

اہم بات یہ کہ اس ملزم نے متعلقہ خاندان کے سربراہ سے فون پر بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ حکومتی انتظامات کے مطابق اسے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک چھوٹے سے قریبی شہر کے کس اسپتال میں جا کر پورے کنبے کے کورونا ٹیسٹ کروانا ہیں۔

چور پکڑا کیسے گیا؟
پولیس کے مطابق اس جرم کا ارتکاب اتوار سات فروری کی شام کیا گیا اور ملزم اس لیے پکڑا گیا کہ اسے متعلقہ رہائش گاہ اور اس کے ارد گرد لگے سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے پہچان لیا گیا تھا۔

ملزم کو اپنے خلاف جن الزامات کا سامنا ہے، ان میں چوری، غلط معلومات پھیلانے اور کورونا کی وبا سے متعلق مجرمانہ غلط بیانی کے الزامات شامل ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here