علی قریشی کو ’زندگی تماشا‘ میں کردار کیسے ملا؟

0
326

پاکستان کے کامیاب ہدایت کار سرمد کھوسٹ اس وقت اپنی فلم ‘زندگی تماشا’ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس کے حال ہی میں سامنے آئے ٹیزرز اور ٹریلر سب کا دل جیتنے میں کامیاب رہے۔

اس فلم میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، ایمان سلیمان اور علی قریشی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

فلم کے ٹریلر میں کاسٹ کے کام کو خوب سراہا بھی گیا جبکہ علی قریشی کی اداکاری کو بھی پسند کیا جارہا ہے جن کی یہ ڈیبیو فلم ہوگی۔

ماڈل علی قریشی نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے ڈان امیجز سے بات کی اور یہ بھی بتایا کہ انہیں سرمد کھوسٹ کی فلم میں یہ کردار کیسے ملا۔

علی قریشی کا کہنا تھا کہ ‘میں اس فلم میں دانش نام کے لڑکے کا کردار نبھا رہا ہوں جس کا تعلق لاہور سے ہے، وہ ایک متوسط ​​طبقے کے گھرانے سے تعلق رکھتا ہے، جو ایک محبت کرنے والا شوہر ہے’۔

اداکار کے مطابق ‘فلم میں میری اہلیہ کی فیملی کے ساتھ ایک واقعہ پیش آتا ہے، جس کے بعد میں اپنی بیوی اور اس کے گھر والوں کا سپورٹ کروں گا، اس فلم کی کہانی ایک لاہور کی فیملی پر ہے، میرے سسر ایک مشہور نعت خواں ہیں، جو کچھ ایسا کرتے ہیں جسے ہماری سوسائٹی میں پسند نہیں کیا جاتا’۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here