Friday, May 3, 2024
spot_img
HomeMarqueeاستعماری طاقتیں عراق میں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں، حسین امیرعبداللهیان

استعماری طاقتیں عراق میں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں، حسین امیرعبداللهیان

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حسین امیرعبداللهیان نے عراق کی حالیہ بدامنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اغیار برسوں سے عراق کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش میں ہیں اور اس بار ایک نئے طریقے سے عراق کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللهیان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں عراق کی موجودہ صورتحال میں صیہونی اور دہشتگرد تکفیریوں کے حامیوں کے ملوث ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اغیارکی یہ سازش بھی ناکام ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکا اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی کوششوں اور ریشہ دوانیوں کا سلسلہ جاری ہے عراق میں ہونے والے حالیہ مظاہروں کے پیچھے امریکا اور سعودی عرب کے ناپاک عزائم کارفرما ہیں۔

عراق کے بعض شہروں میں بلوائیوں کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں سعودی عرب اور مغربی ذرائع ابلاغ نے بھر پور کردار ادا کیا اور سعودی عرب اور امریکہ عراق میں برپا ہونے والے اربعین کے عظیم پیدل مارچ میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular