ہماچل پردیش:کارحادثے میں دوافرادجاں بحق، دوزخمی

0
110

شملہ: ہماچل پردیش میں یہاں سے تقریباً 65 کلو میٹر دور ٹھیوگ علاقے میں پیرکی شام ایک کار کے سڑک سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرنے سے اس میں سوار دولوگوں کی موت ہوگئی اور دودیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس نے آج یہاں بتایا کہ حادثہ کولوی پنچایت کے تحت نیراعلاقہ میں جدون روڈپر ہوا۔ کار میں سوار افراد نیراآرہے تھے کہ راستے میں ڈرائیورنے کارسے کنٹرول کھودیا جس کے سبب کار 200 فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔ اس حادثہ میں دولوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ دودیگر زخمیوں (24) اور نرمو(68) کو سول لائن اسپتال ٹھیوگ میں داخل کرایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت گورا(64)، ہیپی(22) کی شکل میں ہوئی ہے۔ پولیس حادثہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here