کورونا سے سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر، دہلی، اترپردیش میں

0
150

نئی دہلی، 28 اپریل: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3،293 مریضوں کی موت ہو گئی جن میں سے سب سے زیادہ افراد کی جان مہاراشٹر ، دہلی اور اتر پردیش میں گئی۔

کورونا سے سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر، دہلی، اترپردیش میں

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،60،960 نئے معاملے کے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار 267 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 2،61،162 مریض بھی صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 17 ہزار 371 افراد نے ملک میں کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔


اس دوران جہاں مہاراشٹر میں 895 مریض کورونا سے مرے ہیں، وہیں 381 افراد دہلی میں اور 264 افراداتر پردیش میں مارے گئے۔


اس مدت کے دوران فعال معاملوں کی تعداد 29،78،709 ہوگئی ہے۔ وہیں 3293 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،01،187 ہوگئی ہے۔
ملک میں صحتیاب ہونے کی شرح 82.33 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملوں کی شرح بڑھ کر 16.55 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.12 فیصد ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here