انڈونیشیا میں طوفانی بارش اور سیلاب سے تباہی

0
92

انڈونیشیا میں طوفانی بارش ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 50 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں طوفانی بارش اور سیلاب سے تباہی

جکارتہ،5اپریل: انڈونیشیا میں گزشتہ دودنوں سے جاری طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

عالمی میڈیا سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے سیلاب کی شکل اختیار کرلی جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سیلابی ریلے میں مٹی شامل ہوگئی اور اس کیچڑ کے سیلابی ریلے نے ہر طرف تباہی مچادی۔

ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے اب تک بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد50 ہوگئی جب کہ ف جزیرۂ فلوریس کے مشرقی علاقہ میں پل اور سڑکیں تباہ ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں مکانات تباہ ہوئے ہیں جن کے ملبہ تلے 9 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہرہ کیا گیا ہے جب کہ کیچڑ کے سیلاب میں بھی کئی لاشیں موجود ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔
اسپتالوں میں 50 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں سے اکثریت کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

9 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ یہاں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں اور خراب موسم کا سلسلہ اگلے ہفتہ بھی جاری رہے گا اس لئے سمندر پر جانے پر پابندی اور شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here