لالو یادو کی ضمانت عرضی پر سماعت 5فروری تک ٹلی

0
107

چارہ گھپلہ معاملے میں سزایافتہ لالو یادو کی ضمانت عرضی پر سنوائی ایک بار پھر ٹل گئی ہے – اب لالو یادو کی اگلی سماعت 5فروری کو ہوگی ۔

لالو یاد و کی جانب سے ان کے وکیل نے بتایا کہ حلف نامہ داخل کیا گیا ہے اس میں کسٹڈی سمیت دیگر جوابات داخل کئے گئے ہیں ۔ اس پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے کہا کہ لالو یادو کے جواب پر سی بی آئی چاہتی ہے تو جواب داخل کرے ۔ لالو پرساد یادو کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل اور دیورشی منڈل نے اپنی بات رکھی وہیں سی بی آئی کی جانب سے راجیو سنہا اور نیر ج کمار نے اپنی بات رکھی ۔

واضح ہو کہ لالو یادو نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کی سزا پر آدھی سزا کاٹنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ضمانت مانگی تھی ۔ دمکا ٹریزری سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں ضمانت لینے کیلئے لالو پرساد یادو کی جانب سے آدھی سزا کاٹ لئے جانے کے پوری تفصیل کے ساتھ جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے ۔دمکا معاملے میں سی بی آئی کورٹ میں لالو پرساد یادو کو 7سال کی سزا سنائی ہے..

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here