جے پور: راجستھان کے گورنر کلراج مشرا ، وزیراعلی اشوک گہلوت ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا ، اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی ، سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے ، دو مرکزی وزراء سمیت کئی لیڈروں نے نئے سال کے موقع پر ریاستی باشندوں کو مبارکباد دی ۔
اس موقع پر مسٹر مشرا نے کہا ’’سبھی کو نئے سال 2021 کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ، ایشور آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو ہمیشہ سلامت رکھے ‘‘ ۔ انہوں نے سال نو کے موقع پرآج صبح موتی ڈونگری میں گنیش مندرمیں پوجا کر کے بھگوان گنیش سے ریاست کے لوگوں کی صحت مند زندگی اورآگے بڑھنے کے لئے دعا کی۔
مسٹر گہلوت نے ریاست کے عوام کو نئے سال کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے اس موقع پر سبھی کے لئے امن و خوشحالی کے لئے دعا کی ۔ انہوں نے کہا نیا سال نئے اہداف کے حصول کے لئے نئی سوچ اور نئی توانائی کے ساتھ کام کرنے کا ایک موقع ہے۔
انہوں نے ایشور سے دعا کی کہ نئے سال میں ملک اور ریاست کو کووڈ 19 وبا اور معاشی بحران سمیت دیگر چیلنجوں سے نجات ملے اور ہم سبھی کی زندگی میں خوشحالی آئے ۔ مسڑ جوشی نے ریاستی عوام کو نئے سال کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ نیا سال ہر ایک کی زندگی میں کامیابی ، خوشحالی اور خوشی لے کر آئے ۔
مشرا ، گہلوت ، برلا اوروسندھرا سمیت کئی لیڈروں کی نئے سال کے موقع پر مبارکباد دی
RELATED ARTICLES





