ہیرس اور سولبرگ کے مابین آرکٹک اور دیگر امور پر باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

0
101

واشنگٹن ، 10 مارچ : ریاستہائے متحدہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے ناروے کے وزیر اعظم ایرنا سولبرگ سے آرکٹک خطے میں کورونا وائرس سمیت دیگر ایشوز پر تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ہیرس اور سولبرگ کے مابین آرکٹک اور دیگر امور پر باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ’’نائب صدر ہیرس اور وزیر اعظم سولبرگ نے کووڈ-19 ، تبدیلیٔ ماحولیات اور آرکٹک پر تعاون کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی حمایت کی اہمیت پربھی زور دیا۔

انہوں نے عالمی صحت سے متعلق امور ، جن میں خواتین اور بچیوں کی فلاح و بہبود شامل ہے ، پر بھی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here