غریبوں کو مفت میں اناج دے حکومت :ورندا

0
88

نئی دہلی ،19اپریل ؛مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم )کی سینئر لیڈر ورندا کرات نے کورونا سے پیدا ہوئے بحران کے مدنظر خوراک اور صارفین کے امور کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان سے غریب لوگوں کو مفت میں اناج تقسیم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔


پارٹی پولٹ بیورو کی رکن محترمہ کرات نے مسٹر پاسوان کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیاہے ۔انھوں نے خط میں کہاکہ حکومت نے ملک کے غیر منظم سیکٹر ز کو فوڈکارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی )سے مقررہ قیمت پر اناج خرید کر غریبوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیاہے ، لیکن 8اپریل کو حکومت نے جو بیان جاری کیا اس میں مقررہ قیمت کا ذکر نہیں تھا جبکہ گیہوں کے لیے مقررہ قیمت 21اعشاریہ 50روپئے اور چاول کے لیے 22اعشاریہ 50روپئے فی کلوگرام ہے ۔لیکن یہ قیمت کافی زیادہ ہے اور کئی جگہ بازار میں اس سے سستا اناج مل رہاہے ۔7

اپریل تک حکومت کے گودام میں پانچ کروڑ 52لاکھ ٹن اناج تھا جو ہنگامی ذخیرہ سے زیادہ ہے ۔اب یہ اناج سڑنے لگاہے ۔ربیع کی فصل کی کٹائی کے بعد گودام میں اناج رکھنے کی جگہ نہیں رہ جائیگی ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here