حیدرآباد: تلنگانہ جناسمیتی کے صدر پروفیسر کودنڈارام نے الزام لگایا ہے کہ چندرشیکھرراو حکومت عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے۔کودنڈارام جنہوں نے بے روزگارنوجوانوں،کسانوں اور پرائیویٹ اساتذہ کے مسائل کی یکسوئی کے لئے پارٹی آفس میں 48گھنٹے کی ہڑتال کا آغازکیا،ہڑتال کے دوسرے دن میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل تک ان کی پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ اس ہڑتال کے اختتام کے بعد وہ مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عوامی بہبود کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔حکومت کنٹریکٹرس کے جیب بھرنے کا کام کررہی ہے۔کودنڈارام نے کہا کہ ز راعت بھی بحران کا شکار ہوگئی ہے اور کسان حکومت سے مایوس ہوگئے ہیں۔ برسراقتدارآنے کے باوجود ٹی آرایس حکومت کی جانب سے بے روزگارنوجوانوں کو الاونس نہیں دیاگیا ہے۔کئی بے روزگار نوجوان ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔
Also read