Sunday, May 5, 2024
spot_img
HomeMarqueeگوگل نے میری سومرویلے کے اعزاز میں ڈوڈل بنایا

گوگل نے میری سومرویلے کے اعزاز میں ڈوڈل بنایا

نئی دہلی : گوگل نے اسکاٹ لینڈر کی عظیم سائنس داں اور ماہر فلکیات میری سومرویلے کے اعزاز میں اتوار کو ایک ڈوڈل بناکر انہیں یاد کیا۔


آج ہی کے دن دو فروری 1826کو برطانیہ کی قومی سائنس اکاڈمی کی رائل سوسائٹی آف لندن نے محترمہ سومرویلے کے طبیعیات کے پیپر کو شائع کیاتھا۔وہ رائل سوسائٹی آف لندن کے ذریعہ شائع ہونے والی پہلی خاتون سائنس تھیں۔

گوگل نے اپنے ڈوڈل میں میری سومرویلے کی ایک تصویر بھی دکھائی ہے جس میں وہ کچھ لکھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔اس کے علاوہ ان کا ایک ہاتھ کتابوں پر رکھا ہوا نظر آرہا ہے،جو ان کے بالکل برابر میں ہی رکھی ہے۔میری سومرویلے کی پیدائش 26دسمبر 1780کو اسکاٹ لینڈ کے جیڈبرگ میں ہوئی تھی۔

جب عظیم ماہر اقتصادیات اور فلاسفر جان اسٹورٹ مل نے خواتین کو ووٹ دینے کا حق دینے کےلئے پارلیمنٹ میں ایک بڑی عرضی کا انعقاد کیا،تویہ عرضی پر سب سے پہلے سومرویلے نے اپنے دستخط کئےتھے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular