ترقی کے لیے گڈ گورننس پہلی شرط:نائیڈو

0
124

نئی دہلی:  نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے گڈ گورننس کو ترقی کی پہلی شرط قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی سطح پر اس کا حلف لیاجانا چاہیے۔
مسٹرنائیڈو نے جمعہ کو گڈ گورننس ڈے کے موقع پر کہا کہ کسی بھی سماج کی ترقی کے لیے گڈ گورننس سب سے پہلی ضرورت ہے۔ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش کو گڈ گورننس ڈے کی شکل میں منایا جاتا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ گڈ گورننس ڈے پر اٹل بہاری واجپئی جی کے خوابوں کے ہندوستان کو قوم کا ہدف مان کر انہیں ثابت کرنے کا عزم لیا جانا چاہیے۔
انہوں نے گڈگورننس ڈے کی مبارک باد دیتے ہوئے مسٹر واجپئی کی ایک نظم پیش کی۔
میں اکھل وشیو کا گرومہان
دیتا ودیا کا امَردان
میں نے دکھلایا مکتی مارگ
میں نے سکھلایا برہما گیان
آہوتی باقی یگ ادھورا
اپنوں کے وگھنوں نے گھیرا
انتم وجے کا وجربنانے
نو ددھیچی ہڈیاں گلائیں
آؤ پھرسے دیا جلائیں

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here