گوا میں وائلڈ لائف پارک 31 مارچ تک بند

0
71

پنجی،17مارچ (یو این آئی)گوا حکومت نے کورونا کے قہر کے پیش نظر ریاست کے تمام وائلڈ لائف پارکوں اور قومی پارکوں کو 31 مارچ تک احتیاط کے طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ریاست کے چیف وائلڈ لائف کنزر ویٹر سنتوش کمار نے یہ احکام جاری کئے ہیں۔

حکم کے مطابق وائلڈ لائف کنزرویٹر ایکٹ کی دفعہ 27 اور 33 کے تحت یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔گوا میں ابھی تک کورونا وائرس کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے اس وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر جمعہ کو عوامی مقامات پر جزوی پابندی کی ہدایات جاری کی تھیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here