دہرہ دون : اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں اتوار کے روزگلیشیئر دھنسنے کے پیش آنے والے قدرتی حادثے میں اب تک 150 لوگ لاپتہ ہیں اور 10 لوگوں کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہین جبکہ 10 دیگر کو ملبوں سے نکالا بھی گیا ہے۔
اتراکھنڈ کے چمولی ضؒع میں گلیشیئر ٹوٹنے سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔ اس کے سبب الکنندا اور دھولی گنگا طغیانی پر ہیں۔ رشی گنگا دریا پر پاور پروجیکٹ کے ڈیم کا ایک حصہ ٹوٹ گیا ہے۔ گلیشیئر کے ٹوٹنے سے بڑی تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ پوری طرح سے الرٹ پر ہے۔ گلیشئئر ٹوٹنے کی وجہ سے الکنندا میں پانی کا بہاؤ کافی بڑھ گیا ہے۔ پانی کے تیز بہاؤ میں کئی گھروں کے بہہ جانے کا خدشہ ہے۔
آس پاس کے علاقے خالی کرائے جارہے ہیں۔ لوگوں سے محفوظ مقامات پر جانے کی اپیل کی جارہی ہے۔
اس آفت میں کم ازکم 150 لوگوں کے مارے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی بھی لمحہ لمحہ کی صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں