جارج فلائیڈ قتل میں جیل سے مجرم کی تصویر جاری

0
127

امریکا کی ریاست منی سوٹا میں سیاہ فام شہری کی گردن پر گھٹنا رکھ کر قتل کرنے والے سفید فام پولیس اہلکار کی جیل میں کھینچی گئی تصویر جاری کردی گئی۔

جارج فلائیڈ قتل میں جیل سے مجرم کی تصویر جاری

ڈیریک شاون مینیاپولس میں پولیس افسر تھا، شاون کو غیرارادی قتل کے جرم میں 40 برس قید کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سابق پولیس افسر کی ایک فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جس میں اس نے جارج فلائیڈ کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھا ہوا تھا۔

طبی معائنہ کار کی رپورٹ کے مطابق ڈیریک شاون نے جارج فلائیڈ کی گردن پر آٹھ منٹ 46 سیکنڈ تک گھٹنے ٹیکے تھے جس سے جارج فلائیڈ بے حرکت ہوگیا تھا۔

جارج فلائیڈ کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ بھر میں نسل پرستی کے خلاف کئی دن تک مظاہرے کیے گئے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here