کلب سبطین نوری نے امریکی حملہ کی مذمت اور جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت پیش کی

0
441

لکھنؤ : دوسری جانب مولانا ڈاکٹرکلب سبطین نوری نے امریکی حملہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جنر ل سلیمانی کی شہادت ایمان والوں کے دلوں کو جوش سے بھر دے گی۔

جس طرح امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دوسرے ملک کی زمین پر دھوکہ سے جنرل سلیمانی اور دوسرے لوگوںکو شہید کیا اس سے ان کی ذہنیت کا پتہ چلتاہے اور امریکہ کے دامن پر آزادی پسندوں کے خون کے داغ اجاگرہو رہے ہیں۔

ڈاکٹرنوری نے ایران کے رہبر سید علی خامنہ ای اور ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوںنے کہاکہ امریکہ آج جنر ل سلیمانی کی شہادت کا جشن منا رہا ہے لیکن جلد ہی افسوس کرے گا کیونکہ اللہ ظالموںکوذلیل اور رسواکرنے والا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here