مراٹھواڑہ میں کورونا سے چار مریضوں کی موت

0
130

اورنگ آباد، 10 فروری : مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ- 19 کے 217 نئے مریضوں کی رپورٹ ملی ہے اور چار مریضوں کی موت ہوگئی۔طبی حکام نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔

یو این آئی کو تمام ضلعی صدر دفاتر سے موصولہ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے پربھنی سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں کورونا وائرس کے 19 نئے متاثرین کی رپورٹ تصدیق کی گئی ہے اور دو افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد جالنا میں 39 نئے متاثرین درج ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی، جبکہ لاتور میں 37 نئے متاثرین ملے اور ایک شخص کی موت ہوگئی، اورنگ آباد میں 68، ناندیڑ میں 27، بیڈ میں 19 اور عثمان آباد اور ہنگولی میں چار متاثرین پائے گئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here