روسی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ایران پہنچی

0
103

روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی۔

روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین ’اسپوٹنک وی‘ کی پہلی کھیپ جمعرات کو ایران پہنچ گئی ہے۔

ماسکو میں تعینات ایران کے سفیر کاظم جلالی کا کہنا ہے کہ روس کی کورونا ویکسین اسپوٹنیک وی کا ایران سمیت دنیا کے سولہ سے زیادہ ممالک میں اندراج کیا جا چکا ہے۔

کاظم جلالی نے مزید کہا کہ روس کی سرمایہ کار کمپنی آئی ڈی آئی ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی بنیاد پر اس ویکسین کا مشترکہ پروڈکشن ایران میں بھی انجام پائے گا-

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا ویکسین کا ہیومن ٹرائل کا آخری مرحلہ سے گزر رہا ہے اور جلد ہی ایرانی ویکسین بھی بازار میں آجائے گی- ایران میں کورونا کی تین الگ الگ ویکسین تیار کی جا رہی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here