Saturday, April 27, 2024
spot_img
HomeMarqueeگائے سے ڈھائی گنا زیادہ دودھ دینے والی بچھڑي پیدا کرانے کی...

گائے سے ڈھائی گنا زیادہ دودھ دینے والی بچھڑي پیدا کرانے کی تکنیک تیار

نئی دہلی، 16 اکتوبر (یواین آئی) لائیواسٹاك ٹیکنالوجی کمپنی ٹراپیكل انيمل جنیٹکس (ٹي اےجي) نے ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کے ذریعہ گائے کو مصنوعی طریقے سے حاملہ کرواکر ان سے ڈھائی گنا زیادہ دودھ دینے والی بچھڑي پیدا کرائی جا سکتی هے۔

اس کے ساتھ ہی کمپنی قومی ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی ) کی تحریک اور تعاون سے ایسی ٹیکنالوجی تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس سے گائے کو حاملہ کرنے کی شرح 60-70 فیصد تک بڑھائی جاسکے۔

جنیٹکس اور بايوٹیکنالوجی کی مدد سے پیدا ہونے والی بچھڑي سے عام گائے کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ دودھ ملتا ہے۔

ٹي اےجي کے بانی اور مینیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر پروین کنی نے ’یواین آئی‘ کو بتایا کہ تکنیکی طور پر گائے کو 14 سال کی عمر تک حاملہ کیا جا سکتا ہے۔

ان کی پیٹینڈ ٹیکنالوجی ٹراپیكل بووائن جنیٹکس (ٹي بي جي) کے ذریعے گایوں کو 14 سال کی عمر تک حاملہ کیا جا سکتا ہے اور ان سے تقریبا پوری زندگی دودھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular