ٹریکٹر ریلی نکالنے کو مجبور ہیں کسان :کانگریس

0
131

نئی دہلی: کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر الزام لگایا ہے کہ وہ دہلی کی سرحد پر تحریک کررہے کسانوں کی پریشانی کو نہیں سمجھتے اور ان کے درد پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اس لئے مایوس ہوکر تحریک کرنے والے کسان ٹریکٹر ریلی نکالنے کے لئے مجبور ہورہے ہیں کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں پر کہا کہ مسٹر مودی کسانوں کے ساتھ بے رحم برتاؤ کررہےہیں۔ وہ ان کی تکلیف کو نہیں سمجھ پارہے ہیں،اسی لئے ان کے بارے میں کچھ بھی سوچنے سمجھنے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہلی کی سرحد پر شدید سردی میں تحریک کررہے کسان بہت پریشان ہیں۔وہ سخت ٹھنڈ میں کھلے آسامن کے نیچے بیٹھے ہیں۔احتجاج کرنے والے اب تک 60 کسان دم توڑ چکے ہیں لیکن حکومت ان کے بارے میں کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مسٹر مودی کو کسانوں ہی نہیں،عام لوگوں کے ساتھ ہورہے ظلم کی بھی فکر نہیں ہے۔اترپردیش میں ہاتھرس کا واقعہ ہوا اور اب اسی طرح کا دردناک واقعہ بدایوں میں ہوا ہے لیکن وزیراعظم ان سبھی معاملوں پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ یہ سب کےلئے باعث تشویش ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here