گوسائیں گنج علاقہ میں اسکارپیو کی ٹکر سے کسان کی موت

0
169

لکھنؤ: گوسائیں گنج علاقہ میں سلطان پور ہائی پر رحمت نگر چوراہے کے پاس سڑک پار کررہے بزرگ کسان کو تیز رفتار اسکارپیو نے ٹکر مار دی۔ جس سے اس کی موت ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق رحمت نگر کے رہنے والے کسان سروج کمار ورما (۶۵)اتوار کی شام کو اپنے کھیتوں سے واپس گھر کے لئے آ رہے تھے۔ تبھی گائوں کے چوراہے کے پاس ہائی وے پار کرتے وقت لکھنؤ کی جانب جار ہی تیز رفتار اسکارپیو نے زور دار ٹکر مار دی۔ جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہو گئے۔

اطلاع پاکر موقع پر پہنچی گوسائیں گنج پولیس نے زخمی کسان کو علاج کے لئے ٹرامہ سینٹر پہنچایا۔ جہاں علاج کے دوران کسان نے دم توڑ دیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here