Thursday, May 2, 2024
spot_img
HomeMarqueeپچاسواں انٹرنیشنل انڈیا فلم فیسٹول گوا میں

پچاسواں انٹرنیشنل انڈیا فلم فیسٹول گوا میں

نئی دہلی، 2 نومبر (یواین آئی) جنگلات و ماحولیات اور اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ اس سال 50 ویں انڈیا انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا انعقاد گوا میں کیا جائے گا اور مشہور فلم اداکار رجنی کانت کو اس میں ’اسپیشل آئیکن ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا ۔

مسٹر جاوڈیکر نے ہفتہ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ پچاسویں فلم فیسٹول 20 سے 28 نومبر تک گوا میں منعقد کیا جائے گا اور اس میں 20 اور 21 نومبر کو اسپیشل آئیکن ایوارڈ مسٹر رجنی کانت کو دیا جائے گا ۔ ان کے علاوہ بین الاقوامی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ فرانسیسی اداکارہ ایزابیل هوپرٹ کو دیا جائے گا۔

اس فیسٹول کی خاصیت یہ بھی ہوگی کہ اس میں 50 خواتین فلم ڈائرکٹرز کی 50 فلموں کی نمائش کی جائے گی اور اس میں ہندوستان کی خواتین کا سنیما میں تعاون کے بارے میں بتایا جائے گا۔ یہ خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہوگا

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular