تیسرے مرحلے میں بزرگوں اور کن مریضوں کو لگے گا کووڈ کا ٹیکہ

0
60

نئی دہلی،24 فروری : کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے ملک میں تیسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری ایک مارچ سے شروع ہوگی جس میں 60 سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں اور 45 سے زیادہ عمر کے دیگر مریضوں سے متاثر لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائےگا۔

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ کووڈ -19 وبا کے خلاف تیسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری ایک مارچ سے شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں 60 سال سے زیادہ قریب ایک کروڑ لوگوں اور 45سال سے زیادہ کے ایسے لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا جن کو ذیابیطس ،ہائی بلڈ پریشر سمیت کوئی نہ کوئی دیگر امراض ہیں۔

مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ تقریباً دس ہزار سرکاری مراکز اور قریب 20 ہزار نجی مراکز پر ٹیکہ کی جائے گی۔ سرکاری مراکز پر مفت اور نجی مراکز پر مفت ٹیکہ لگایا جائےگا۔ نجی مراکز پر لگنے والے ٹیکے کی قیمت کے سلسلے میں مرکزی صحت اور کنبے کے فلاح و بہبود کی وزارت ٹیکے کے پروڈکشن اور نجی اسپتالوں کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔ اس بارے میں حکومت کی جانب سے دو تین دنوں میں معلومات دی جائےگی۔

طبی اہلکاروں اور دیگر فرنٹ لائن ورکرس کےلئے کووڈ ٹیکہ مہم 16 جنوری کو شروع کی گئی تھی۔ ملک بھر میں اب تک 1.14 کروڑ لوگوں کو کووڈ کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ہندوستان کے ڈرگ کنٹرولر نے گزشتہ تین جنوری کو پنے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ تیارکردہ آکسفورڈ کووڈ-19 ویکسین کووی شیلڈ اور ہندوستان بایوٹیک کے دیسی ورژن کے طورپر تیاری کوویکسن کو ہنگامی استعمال کےلئے منظوری دی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here