ایک نوجوان کو مولانا سید مودودی کا مدلل جواب

0
625

تازہ ترین خبروں اور اردو مضامین کے لئے نیچے دئے گئے لنک پر کلک کر کے واٹس ایپ اور فیس بک پر ہمیں جوائن کریں

https://chat.whatsapp.com/9h6eHrmXUAXBjMyW9zQS4B

https://www.facebook.com/urduavadhnama?mibextid=ZbWKwL


 

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه ذیل ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

[email protected] 

9807694588(موسی رضا)


 

سوال : میں نے ایک دو شیزہ کو لالچ دیا کہ میں اس سے شادی کروں گا ، پھر اس کے ساتھ خلاف اخلاق تعلقات رکھے، میں نہایت دیانت داری اس سے شادی کرنا چاہتا تھا ، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اس لڑکی کے خاندان کی عام عورتیں زانیہ اور بدکار ہیں ، یہاں تک کہ اس کی ماں بھی ، اب مجھے خوف ہے کہ اگر میں اس لڑکی سے شادی کر لوں تو وہ بھی بد چلن ثابت نہ ہو۔ ترجمان القرآن کے ذریعے مطلع کیجئے کہ مجھے کیا کرنا چاہئے ؟

یہ بھی پڑھیں

نکاح رحمت اور زنا زحمت ہے

جواب: یہ ایک گمنام خط ہے جو ہمیں حال میں موصول ہوا ہے ، عموماً گمنام خطوط جواب کے مستحق نہیں ہوا کرتے ، لیکن اس کا جواب اس لئے دیا جارہا ہے ہے کہ ہماری بدقسمت سوسائٹی میں اس وقت بہت سے ایسے نوجوان موجود ہیں جن کے اندر سائل کی سی ذہنیت پائی جاتی ہے خود بدکار ہیں مگر شادی کے لئے کوئی ایسی لڑکی چاہتے ہیں ، جو عفیفہ ہو ، جس ظرف کو انہوں نے خود گندہ کیا ہے اسے دوسروں کے لئے چھوڑ دیتے ہیں اور اپنے لئے کوئی ایسا ظرف تلاش کرتے ہیں ، جسے کسی نے گندہ نہ کیا ہو۔
جناب سائل سے گزارش ہے کہ جس لڑکی کو آپ نے خود شادی سے پہلے خراب کیا ہے ، اس کے لئے اب آپ سے زیادہ موزوں کون ہو سکتا ہے ؟ اور وہ آپ سے زیادہ کس کے لیے موزوں ہو سکتی ہے ؟ آپ کو اپنے لئے نیک چلن لڑکی کیوں درکار ہے ، جبکہ آپ خود بد چلن ہیں ، جب اس لڑکی نے شادی سے پہلے اپنے جسم کو آپ کے حوالے کیا تھا ، کیا اسی وقت آپ کو یہ معلوم نہ ہو گیا تھا کہ وہ بد چلن ہے ؟ پھر آپ کو اب یہ اندیشہ کیوں لاحق ہوا کہ آگے چل کر وہ کہیں بدچلن ثابت نہ ہو ؟ کیا آپ کا مطلب یہ ہے کہ آپ سے ملوث ہونا تو نیک چلنی ہے اور بد چلنی صرف دوسروں سے ملوث ہونے کا نام ہے ؟ پھر اس کے خاندان کی عورتوں پر آپ کا اعتراض بھی عجیب ہے ، وہ خواتین کرام جیسی کچھ بھی ہیں ، اسی لئے ہیں کہ آپ جیسے معزز اصحاب سے ان کو سابقہ پیش آتا رہا ہے ، آپ اگر اس راہ پر بعد میں آئے ہیں تو آخر اپنے پیش روؤں کے انجام دیئے ہوئے کار ناموں سے اس درجہ نفرت کیوں ظاہر فرماتے ہیں ؟ برا نہ مانئے آپ دانستہ یا نادانستہ ٹھیک اس خاندان میں پہنچ گئے ہیں ، جس کے لئے آپ موزوں تر ہیں اور جو آپ کے لئے موزوں تر ہے ، کسی دوسرے پاکیزہ خاندان کو خراب کرنے کے بجائے بہتر یہی ہے کہ آپ اسی خاندان میں ٹھہر جائیں ، جس کو آپ جیسے لوگ خراب کر چکے ہیں ، اور جسے خراب کرنے میں آپ کا حصہ بھی شامل ہے۔
آخر میں محترم سائل کو قرآن کی دو آیتیں بھی سن لینی چاہئیں۔ پہلی آیت کا ترجمہ:
’’ زانی نکاح نہ کرے مگر ایک زانیہ یا مشرکہ کے ساتھ ، اور زانیہ کے ساتھ نکاح نہ کرے مگر زانی یا مشرک اور یہ حرام کر دیا گیاہے اہل ایمان پر‘‘۔ اس آیت میں ’’ نکاح نہیں کرتا ‘‘ سے مطلب یہ ہے کہ زانی مرد اس لائق نہیں ہے کہ اس کا نکاح زانیہ یا مشرکہ کے سوا کسی اور سے ہو اور زانیہ عورت کے لئے اگر کوئی شخص موزوں ہے ، تو زانی یا مشرک مرد ، نہ کہ مومن صالح ‘‘۔ ( النور : 3 )
دوسری آیت کا ترجمہ:
’’بدکار عورتیں بدکار مردوں کے لئے ہیں اور بدکار مرد بدکار عورتوں کے لئے اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے‘‘۔(النور : 26)… رسائل و مسائل : ص 542-543

(پیش کردہ: عبدالعزیز)

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here