مصر : کورونا وائرس کے 510 نئے کیسز، متاثرین کی مجموعی12،229 تعداد

0
160

قاہرہ 18 مئی (ژنہوا) مصر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 510 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 12 ہزار کا ہندسہ پار کرکے 12،229 ہو گئی ہے۔
مصر کی وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ اس دوران 18 افرادکی ہلاکت سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 630 ہو گئی ہے۔


اس درمیان، کورونا وائرس سے متاثر 222 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی. وزارت کے مطابق ملک میں اب تک 3172 افراد مکمل طور اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
مسٹر مجاہد نے كووڈ -19 کے کیسز کا پتہ لگانے اور ضروری طبی دیکھ بھال کے حوالہ سے عالمی ادارہ صحت اور مصر کے درمیان مضبوط تعاون اور رابطوں کا بھی ذکر کیا۔

مصرمیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران روزانہ رات میں نو گھنٹے کے لئے کرفیو لاگو کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد 24 مئی سے چھ دنوں کے لئے کرفیو کی مدت کو بڑھا کر 13 گھنٹے کر دیا جائے گا۔ ملک میں 30 مئی سے دو ہفتے کے لئے کرفیو کی مدت کو کم کرکے 10 گھنٹے کر دیا جائے گا۔

مصر کے وزیر اعظم مصطفی ماڈبولی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ رمضان المبارک کے دوران تمام مالز، دکانوں، ریسٹورنٹ، پبلک پارک اور بیچ کے علاوہ نقل و حمل کے تمام ذرائع پر پابندی جاری رہے گی۔
قابل غور ہے کہ مصر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 14 فروری کو سامنے آیا تھا جبکہ آٹھ مارچ کو ملک میں اس وبا سے پہلی موت ہوئی تھی۔ مصر میں حکومت آہستہ آہستہ مرحلہ وار طریقے سے پابندیوں کو ہٹا کر کئی قسم کی اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here