سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بعد ذہن پر اثرات

0
122

نئی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی چھوڑنے کے چند ہفتوں میں ہی ذہنی صحت پر مثبت اثرات نمایاں ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بعد ذہن پر اثرات

امریکا میں شائع ہونے والی حالیہ جائزہ رپورٹ کےمطابق سگریٹ نوشی سے ہرسال دنیا بھر میں 8 ملین سے زائد اور امریکا میں 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد جان سے جاتے ہیں۔

امریکی ادارے سی ڈی سی کے مطابق امریکا میں تقریباََ 40 ملین افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں، جن کا خیال ہےکہ یہ ذہنی دباؤ، اینزائٹی اور ڈپریشن میں کمی کرتی ہے لیکن حالیہ تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی ان دماغی امراض میں کمی کے بجائے اضافے کا سبب بنتی ہے۔

تحقیق کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بعد اینزائٹی، ڈپریشن اور ذہنی تناؤ میں واضح کمی ہوتی ہے۔

نئی تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں زیادہ تعداد ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیا ہے لمبی عمر اور صحت مند زندگی کا راز

بڑھتی عمر کے ساتھ صحت بخش غذا ہوتی ہے اہم

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here