دلیپ کمار اور امیتابھ نے لاک ڈاؤن کا کیا خیرمقدم

0
119

ممبئی 25 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار شہنشاہ دلیپ کمار اور سپر اسٹار امیتابھ بچن نے 21 دن کے لاک ڈاؤن خیر مقدم کیا ہے۔

ہندستان میں کوروناوائرس کے بڑھتے اثر کو دیکھ کر وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

دلیپ کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، “دوا بھی، دعا بھی، پہلے کچھ فاصلہ بھی، وہ کریم ہے رحیم ہے، اور وہی مشکل کشا بھی. میری آپ سب لوگوں سے اپیل ہے کہ گھر پر رہو. کورونا وائرس لاک ڈاؤن پر عمل کریں. خدا آپ سب کا بھلا کریں. ”
امیتابھ نے بھی حکومت کے 21 دن کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے. اس کے ساتھ امیتابھ نے لوگوں سے گھر میں محفوظ رہنے کی بھی اپیل کی ہے.
امیتابھ نے اپنی تصویر کے ساتھ ایک ٹویٹ کیا ہے. امیتابھ نے لکھا، “ہاتھ ہیں جوڑتے ہیں عاجزی سے آج ہم، سنیں آدیش پردھان کا، سدا آپ اور ہم۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here