دہلی تشدد سے علاقائی امن ہوگا متاثر: بی این پی

0
104

ڈھاکہ، 29 فروری (یو این آئی) بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے ہفتے کو کہا کہ دہلی میں ہوئے تشدد سے علاقائی امن، بھائی چارہ اور تعاون متاثر ہوگا۔


بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فرخ السلام عالمگیر نے آج ایک اہم بودھ لیڈر ستيہ پريا موهترو کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں یہ تبصرہ کیا۔
انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی ہندوستان سیکولر ازم کے اصول کو برقرار رکھتے ہوئے خوشگوار طور پر مسئلہ کو حل کرے گا۔
واضح رہے کہ دہلی میں حال میں بھڑکے تشدد کے دوران 42 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 300 دیگر زخمی ہیں۔ پولیس نے اب تک 167 ایف آئی آر درج کر 885 لوگوں کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا کیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here