دہلی پولس اور جاٹ ریجیمنٹ کو بہترین مارچنگ اسکواڈ کی ٹرافی

0
103

نئی دہلی، 15 فروری : جاٹ ریجیمنٹ کو تینوں افواج میں اور دہلی پولس کو مرکزی مسلح پولس دستے میں یوم جمہوریہ کے بہترین مارچنگ اسکواڈ کی ٹرافی دی گئی ہے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پیر کے روز جاٹ ریجمنٹ اور دہلی پولس کو بہترین مارچ کرنے والے دستے کی ٹرافی سے نوازا۔

جاٹ ریجمنٹ کی طرف سے بریگیڈیئر آدرش کے بوٹیل اور صوبیدار میجر وریندر نے اور دہلی پولس کی طرف سے اسپیشل پولس کمشنر رابن ہیبو اور اسسٹنٹ کمشنر ویوک بھگت نے ٹرافی حاصل کی۔ جیوری کے دو پینلوں نے ان دونوں دستے کو مارچنگ کا بہترین دستہ قرار دیا۔

اس موقع پر وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ٹرافی ان کی محنت اور عزم کا احترام ہے۔ انہوں نے جاٹ ریجیمنٹ کی جرات اور بہادری کی تعریف کی اور دہلی پولس کی اضافی ذمہ داریوں کی بخوبی ادائیگی کی ستائش کی۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ “دہلی ہندوستانی جمہوریت کا مرکز ہے، اس لیے یہ تمام منفی حالات کا مرکز بھی ہے۔ یہ امر قابل ستائش ہے کہ دہلی پولس نے قومی دارالحکومت کے اندرونی اور بیرونی خطرات کی حفاظت اور فلاح کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بہترین مارچنگ اسکواڈ ٹرافی حاصل کی ہے”۔

اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل وپن راوت، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ ، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا، آرمی چیف جنرل ایم۔ ناروان، دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور وزارت دفاع کے دیگر اعلی فوجی اور سول افسران اور وزارت داخلہ کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here