Monday, May 6, 2024
spot_img
HomeSliderٹرک پلٹنے سے جلگاؤں میں 15مزدور ہلاک

ٹرک پلٹنے سے جلگاؤں میں 15مزدور ہلاک

جلگاؤں،15فروری : جلگاؤں ضلع کے گاؤں کنگاؤںمیں مزدورں کو لے جارہے ایک ٹرک کے پلٹنے سے تقریبا 15مزدور ہلاک ہوگئےپولیس نے پیر کےروز یہ اطلاع دی ہے پولیس کے مطابق یہ حادثہ اتوارکی رات کو پیش آیا جس میں 7مرد ،6خواتین اور دوبچے ہلاک ہوگئے ۔

دریں اثنا مقامی پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکرلیاہے ۔پولیس نے بتایاکہ ہلاک ہونے والے سبھی مزدور وں کا تعلق ضلع کے ابودھا،کرتھلہ اور ریورسے تھا۔پولیس نے مزیدکہاکہ پپیتوں سے لدے ٹرک کے کنگاؤں میں نصف شب کے بعدایک مندر کے پاس پلٹنے سے ان مزدورں کی موت ہوگئی ۔پانچ مزدورشدیدطورپر زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج دیہی اسپتال میں جاری ہے ۔ریورپولیس ٹیم اور دیگر افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں ۔

وزیراعظم نریندرمودی نے بھی ٹوئیٹ کرکے ہلاک شدگان کے تئیں اظہار تعزیت کیاہے ۔انھوں نے کہا،’’مہاراشٹر کے جلگاؤں میں دلخراش ٹرک حادثہ۔غم زدہ کنبوں سے اظہار تعزیت ۔زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگوہوں ۔‘‘

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular