دہلی اور حیدرآباد ایئرپورٹوں کو اعزاز

0
128

نئی دہلی، یکم جون : بین الاقوامی ایئرپورٹ کونسل اے سی آئی ایشیا بحرالکاہل دفتر نے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ’ہرت ہوائی اڈہ اعزاز’دیا ہے۔

دہلی اور حیدرآباد ایئرپورٹوں کو اعزاز

اے سی آئی ایشیا بحرالکاہل دفتر کی طرف سے ایک ورچول پروگرام میں ہندستان، آسٹریلیا، چین ٹائی پئی اور ہانگ کانگ کے چھ ایئرپورٹوں کو ہوا کا معیار بہتر بنانے کی کوششوں کے لئے دو زمروں میں اعزاز سے نوازا گیا۔ سالانہ ڈھائی کروڑ سے زیادہ مسافروں کی زمرہ میں دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پلیٹینم اعزاز دیا گیا ہے۔


اسی زمرہ میں ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو گولڈ اور چینی تائی پئی کے تاو یوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو سلور اعزاز دیا گیا ہے۔


سالانہ ڈھائی کروڑ سے کم مسافروں والے ہوائی اڈوں کے زمرہ میں آسٹریلیا کے برسبن ہوائی اڈہ کو پلیٹنم، حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو گولڈ اور چینی تائی پئی کے کاوسانگ ہوائی اڈہ کو سلور اعزاز دیا گیا ہے۔


اے سی آئی ایشیا بحرالکاہل دفتر نے بتایا کہ اعزاز کے لئے منتخب کرتے وقت ہوائی اڈہ پر آلات اور گاڑیوں کو ہرت ایندھن سے چلانے، شجرکاری اور کھلے میں آگ روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات کو پیمانہ بنایا گیا ہے۔


اے سی آئی ایشیا بحرالکاہل دفتر نے بتایا کہ اعزاز کے لئے منتخب کرتے وقت ہوائی اڈہ پر آلات اور گاڑیوں کو ہرت ایندھن سے چلانے، شجرکاری اور کھلے میں آگ روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات کو پیمانہ بنایا گیا ہے۔

اے سی آئی ایشابحرالکاہل دفتر کے ڈائرکٹر جنرل اسٹیفنو بارونکی نے اعزاز حاصل کرنے والے ہوائی اڈوں کی طرف سے ہواکے معیارکے لئے کی گئی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ اس کا مثبت اثر یہ بھی ہے کہ ان میں سے کئی کوششو ں کی وجہ سے گرین ہاوس گیسوں کا اخراج کم ہوتا ہے جس سے آب و ہوا کی تبدیلی کی رفتار کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here