منریگا میں کام کے دنوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ- Decision not to extend working days in MNREGA

0
96

Decision not to extend working days in MNREGA

نئی دہلی دیہی ترقیات کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ملک میں کورونا بحران کے دوران مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی اے) کے تحت ریکارڈ کام اور اس کے بجٹ میں زبردست اضافہ کیا گیا۔
ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں نریندر تومر نے کہا کہ پچھلی بار منریگا کے تحت 61000 کروڑ روپے کے بجٹ کا التزام تھا لیکن زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے اس کے بجٹ میں 1 لاکھ 11 ہزار کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا تھا اور اس کے 90000 کروڑ روپے ریاستوں کو جاری کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منریگا اسکیم کے بجٹ میں طلب کے مطابق اضافہ کیا گیا ہے اوراس بار اس کے بجٹ میں 73000 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
تومر نے کہا کہ منریگا ایک کثیر المقاصد اسکیم ہے اور اس میں لگ بھگ 10 کروڑ لوگ پوری طرح سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس سال 52 فیصد خواتین کو مزدوری ملی۔ انہوں نے کہا کہ منریگا کی رقم محنت کشوں کے بینک کھاتوں میں ادا کی جاتی ہے۔ ریاستی سطح پر متعدد بار ادائیگی میں تاخیر ہوتی ہے ، جس کے لئے قانون میں سود کا بھی التزام کیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here