کورونا وائرس: اب تک اٹلی میں 6077، امریکہ میں 557 اور برطانیہ میں 335 افراد ہلاک

0
136

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6077 ہو گئی ہے۔ اٹلی کے سویلین سیکورٹی محکمہ کے سربراہ ینجیلو بوریلی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ملک میں 601 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اٹلی میں پیر کو کورونا وائرس سے شفایاب ہو چکے 408 افراد کواسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

اٹلی میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 3780 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 63927 ہو گئی ہے۔ اٹلی نے عالمی بحران کی موجودہ صورت حال کے دوران مدد کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بوریلی نے کہا ”اس ہنگامی صورت حال میں روس، چین، فرانس اور جرمنی ہماری مدد کر رہے ہیں اور ہمارے ساتھ سب نے یکجہتی دکھائی ہے۔ سب نے وائرس کے خلاف اس جنگ میں مدد کی ہے“۔ قابل غورہے کہ اٹلی کا صوبہ لومبارڈی اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

دوسری طرف امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے معاملہ روز بروز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور اب تک اس وبا سے ملک میں 557 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

سی ایس ایس ای کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا وائرس کے 43ہزار 847 متاثرین کی تصدیق ہو چکی ہے۔ امریکہ کے شہر نیویارک میں وبا سے سب سے زیادہ 99 اموات ہو چکی ہیں جس کے بعد کنگز کاؤنٹی میں اس وبا سے 75 لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔

ادھر برطانیہ میں کورونا وائرس (کووڈ19-) سے مرنے والوں کی تعداد برھ کر 335 ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں وزارت صحت نے پیر کو ایک بیان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے967 نئے معاملہ سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں وبا سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6650 ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں اب تک 83,945 افراد کی کورونا کی جانچ کی گئی ہے جس میں سے 77,295 لوگوں کی رپورٹ منفی آئی ہے، جبکہ 6650 افراد اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here