امبیڈکر کی مورتی کو نقصان پہنچے کے الزام میں 8کے خلاف مقدمہ

0
139

بلرامپور:07 مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بلرماپور کے اتروالہ کوتوالی علاقے میں پولیس نے بابا صاحب بھیم راؤامبیڈکر اور مہاتما بدھ کی مورتی کو نقصان پہنچائے جانے کے معاملے میں آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔

پولیس ذرائع نے سنیچر کو بتایا کہ رسول آباد گاؤں میں جمعرات کی رات شرپسند عناصر نے ڈاکٹر امبیڈکر اور مہاتما بدھ کی مورت کو نقصان پہنچایا تھا۔

الزام ہے کہ مخالفت کرنے پر شرپسند عناصر نے گاؤں کے دلتوں کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے انہیں ذات پر مبنی گالیاں بھی دی تھیں۔پولیس نے گاؤں کے سیتارام کی تحریر پر سندیپ، مکیش، بابولال،ہری لال،چنکاؤ،تلسی رام اور دلیپ گپتا سمیت آٹھ افراد کے خلاف دلت ہراسانی کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ گاؤں میں حالات پرامن ہیں۔اور دونوں فریقین سے بات چیت کر کے جلد ہی معاملے کو حل کرلیا جائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here