جونپور:صراف سے 2لاکھ روپئے کی لوٹ

0
154

جونپور:17 مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع جونپور کے رام پور علاقے میں دوکان کا سونی چاندی لے کر جارہے صراف سے موٹر سائیکل سوار دو بدمعاشو ں نے اسلحہ دکھا کر بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

زیورات کے کاروباری رشی منی کے مطابق بیگ میں دو لاکھ روپئے کی مالیت کے سونی ۔چاندی کے زیورات رکھے ہوئے تھے ۔

پولیس نے منگل کو یہاں بتایا کہ رامپورعلاقے کے رشی منی پیر کی رات دوکان بند کر کے بیگ میں سامان رکھ کر پیدل گھر جارہے تھے ۔ کہ دوکان سے محض 50 میٹر کی دوری پر پیچھے سے آئے موٹر سائیکل سوار دو بدمعاش پہنچ کر بیگ چھینے لگے ۔ مخالفت کرنے پر اسلحہ دکھا کر بیگ چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس کو بدمعاشوں کی تلاش ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here