مکھیا کی بہو کا گولی مار کر قتل

0
93

سمستی پور 29 جنوری ( یواین آئی) بہار میں سمستی پور ضلع کے شیواجی نگر پولیس آ[؟]ٹ پوسٹ علاقہ میں بدمعاشوں نے مکھیا کی بہو کا گولی مار کر قتل کر دیا ۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ ضلع کے ویبھو تی پور بلاک کے بیلسنڈیہہ تارا پنچایت کی مکھیا کے بیٹے سدھار تھ کمار اور بہو نیہا کماری (25) کل رات سر ہلا گا[؟]ں واقع اپنے رشتے دار کے گھر آئے ہوئے تھے ۔ اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار تین بدمعاشوں نے دھاوا بولا اور گولیاں چلانی شروع کر دی ۔

اس واقعہ میں نیہا کماری کی موقع پر ہی موت ہوگئی حالانکہ سدھارتھ بال ۔ بال بچ گیا ۔ذرائع نے بتا یاکہ قتل کی وجہ آپسی تنازعہ ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔غورطلب ہے کہ اس سے قبل 26 دسمبر کو بدمعاشوں نے ویبھوتی پور تھانہ علاقہ میں بھی سدھارتھ کمار کوگولی مارکر زخمی کر دیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here