آسٹریلیا کی ٹیم کو لگا بڑا جھٹکا ، ذہنی طور پر بیمار ہوا یہ طوفانی کھلاڑی ، چھوڑی کرکٹ

0
258

موجودہ وقت میں سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیل رہی آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ٹیم کے اہم کھلاڑی گلین میکسویل ذہنی طور پر بیمار ہوگئے ہیں ۔

سائیکولاجسٹ مائیکل لایڈ نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکسویل کو اپنی ذہنی حالت کو لے کر کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ میکسویل نے خود بھی اس بارے میں بتایا کہ وہ کرکٹ سے دوری اختیار کرنا چاہتے ہیں ۔ ایسے میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے میکسویل کی جگہ اب ڈی آرسی شارٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

کرکٹ آسٹریلیا نے میکسویل کے فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے شارٹ کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا ہے ۔ شارٹ فی الحال مارش ون ڈے کپ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے تھے ۔

وہ جمعہ کو ملبورن میں آسٹریلیائی ٹیم سے وابستہ ہوجائیں گے ۔ ڈاکٹر مائیکل لایڈ نے کہا کہ میکسویل نے اپنی ذہنی حالت کو دیکھتے ہوئے فی الحال کرکٹ چھوڑ دی ہے ۔ وہ کچھ وقت کیلئے کرکٹ سے دوری اختیار کرکے اپنے کنبہ کے ساتھ وقت گزاریں گے ۔

آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے جنرل منیجر بین اولیور نے کہا کہ کھلاڑیوں کی دیکھ بھال کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور اسٹاف کی دیکھ بھال کرنا سب سے اوپر ہے ۔ میکسویل کو ہماری پوری حمایت حاصل ہے ۔

کرکٹ آسٹریلیا ، کرکٹ وکٹوریہ کے معاون اسٹاف کے ساتھ ل کر میکسویل کی دیکھ بھال سے وابستہ سبھی کام کرے گی ۔ تاکہ جلد از جلد ان کی میدان پر واپسی ہوسکے ۔

ہم سبھی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ میکسویل اور ان کے کنبہ کو آرام سے رہنے دیں اور ان کی پرائیویسی کا احترام کریں ۔ بین اولیور نے ساتھ ہی کہا کہ گلین میکسویل خاص کھلاڑی ہیں اور آسٹریلیائی کرکٹ کنبہ کے بے حد اہم رکن ہیں ۔ امید ہے کہ وہ جلد ہی میدان پر واپسی کریں گے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here