کورونا وائرس کے سبب گھریلو پرواز-ٹرین منسوخ کی جا سکتی ہے: ٹرمپ

0
99

واشنگٹن، 2 اپریل (یواین آئی) امریکہ میں کورونا وائرس ‘كووڈ 19’ کے پھیلاؤکو دیکھتے ہوئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں بہت سی گھریلو پروازوں اور ٹرینوں کو منسوخ کیا جا سکتا ہے۔


کورونا وائرس کے سلسلے میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے بریفنگ کے دوران بدھ کو مسٹر ٹرمپ نے کہا’’میں دیکھ رہا ہوں کہ بہت سی پروازیں کورونا وائرس سے متاثر شہروں کے لئے جا رہی ہیں جو مجھے شروع سے ہی پسند نہیں ہے‘‘۔

مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اگرچہ تمام گھریلو پروازوں کو منسوخ کرنے کی حمایت میں نہیں ہیں لیکن جلد ہی کوئی نہ کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر متاثر شہروں میں ٹریفک پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر نیو یارک ہے جہاں سے تمام ممالک میں یہ خطرناک وائرس پھیلا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے اگرچہ خاص طور پر کسی بھی شہر یا راستوں کا نام نہیں لیا۔

امریکہ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اوراس وائرس کی زد میں آنے سے بدھ تک تقریبا 4754 افراد کی موت ہو گئی ہے اور ملک بھر میں 213،000 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے ۔

اس خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 41920 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 852،486 لوگ اس سے متاثر ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here