ملک بھر میں بڑھےکورونا کے فعال معاملات

0
84

نئی دہلی، 29 مارچ : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 35498 فعال معاملات بڑھے ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ تعداد مہاراشٹر، کرناٹک اور چھتیس گڑھ میں ہے

ملک بھر میں بڑھےکورونا کے فعال معاملات

اس عرصے کے دوران مہاراشٹرا میں جہاں سب سے زیادہ 22432 ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے، وہیں کرناٹک میں 1785 اورچھتیس گڑھ میں 1403 کااضافہ ہوا مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران کورونا انفیکشن کے 68020 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعدادایک کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار 644 افراد ہوگئی ہے۔

وہیں اس دوران 22231 مریض صحت مند ہوچکے ہیں جس کے بعد اب تک 11355993 مریض کورونا سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ فعال معاملات 521808 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 291 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 161843 ہوگئی ہے۔

ملک میں شفایابی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 94.32 فیصد اور سرگرم کیسز کی شرح بڑھ کر 4.33 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.34 فیصد رہ گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here