سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز ال شیخ نے کہا ہے کہ کورونا کے پیش نظر تراویح اور عید کی نماز گھروں میں ادا کی جانی چاہیے۔ایک سعودی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی مفتی اعظم نے کہا کہ کورونا وبا کو روکنے کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اگر مساجد میں اس کا اہتمام ممکن نہ ہو، تو تراویح کا اہتمام گھروں میں کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر عید تک صورتحال بہتر نہ ہو تو عید کی نماز بھی گھروں میں ہی ادا کی جائے، سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 83 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، جبکہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار 380 ہوگئی ہے۔
Also read