بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 14 مئی ؛کورونا وائرس (كووڈ -19) کی وبا مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور دنیا بھر میں اب تک 43 لاکھ سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 2.95 لاکھ سے زائد متاثرین ہلاک ہو چکے ہیں
۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 43،15،586 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں اور 2،95،523 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب یہ 50 ہزار سے زائد کے کیسز کی تعداد والے ممالک کی فہرست میں 12 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے ۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 78،003 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2549 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ ملک میں اب تک کورونا کے 26،235 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں ۔
سي ایس ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زائد 13 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہے ۔امریکہ میں 13،90،250 افراد متاثر ہیں اور 84،106 ہلاک ہوچکے ہیں ۔