ملک میں کورونا وائرس کے 562 کیس

0
136

نئی دہلی، 25 مارچ (ےو اےن آئی) ملک میں کورونا وائرس-کووڈ -19 سے اب تک 10 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 562 ہو گئی ہے۔


وزارت صحت کی بدھ کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 25 ریاستوں مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں پھیل چکا ہے اور اس کے 562 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔کورونا وائرس متاثرین میں 519 ہندوستانی ہیں جبکہ 43 غیر ملکی شہری ہیں۔کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 10 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 41 افراد صحت مند ہو ئے ہیں۔

کورونا وائرس کے حوالہ سے پورے ملک میں منگل کی درمیانی شب سے لاک ڈاو¿ن کے نفاذ کے بعد تمل ناڈو میں بدھ کی صبح اس جان لیوا وائرس سے ایک شخص کی موت ہونے کے ساتھ ہی اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی۔ ریاست کے وزیر صحت ڈاکٹر سی وجئے بھاسکر نے ٹویٹ کر کے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مدرئی کے راجاجی سرکاری اسپتال میں آج علی الصبح کوروناوائرس سے متاثر 54 سالہ شخص کی موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے اس مریض کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اس کو بچایا نہیں جا سکا۔
قابل غور ہے کہ مہاراشٹر، کیرالہ، دہلی، کرناٹک، راجستھان، پنجاب، اتر پردیش، گجرات، تلنگانہ اور لداخ میں ابھی تک سب سے زیادہ وائرس کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں دو، دہلی، کرناٹک، بہار، گجرات، پنجاب،ہماچل پردےش، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔ملک کے مختلف ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس متاثرین کی پوزیشن اس طرح ہے:
ریاست/ ہندوستانی مریض /غیر ملکی مریض/ ٹھیک ہوئے/ موت
آندھرا پردیش: 9 0 0 0
بہار : 3 0 0 1
چھتیس گڑھ :1 0 0 0
دہلی :30 1 6 1
گجرات :32 1 0 1
ہریانہ :14 14 11 0
ہماچل پردیش :3 0 0 1
کرناٹک :41 0 2 1
کیرالہ :101 8 4 0
مدھیہ پردیش :9 0 0 0
مہاراشٹر :38 0 0 2
اڑیسہ :2 0 0 0
پڈڈچےری :1 0 0 0
پنجاب :29 0 0 1
راجستھان :30 2 3 0
تمل ناڈو :16 2 1 1
تلنگانہ :25 10 1 0
چندی گڑھ :7 0 0 0
جموں و کشمیر :7 0 0 0
لداخ :13 0 0 0
اترپردیش :34 1 11 0
اتراکھنڈ :3 1 0 0
مغربی بنگال :9 0 0 1
کل :519 43 41 10

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here