کورونا:پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت 31 مئی تک بڑھائی گئی

0
86

نئی دہلی، 17 مئی ؛ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے پورے ملک میں جاری مہم کے تحت مکمل لاک ڈاؤن کی مدت 31 مئی تک بڑھادی گئی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مرکزی داخلہ سکریٹری کو آج خط لکھ کر کہا ہے کہ کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے جاری لاک ڈاؤن کو مزید آگے بڑھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اتھارٹی نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت 31 مئی تک بڑھانے کے لئے کہا ہے۔


واضح رہے کہ پورے ملک میں 25 مارچ سے نافذ لاک ڈاؤن کےتیسرے مرحلے کا آخری دن ہے اور چوتھا مرحلہ پیر سے شروع ہوگا۔ اس سے متعلق ہدایات وزارت داخلہ کے ذریعہ جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here